الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے سال 2021 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں . دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 24 کروڑ 50 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ، ان کےپاس دو گاڑیاں اور بینک بیلنس 2 کروڑ سے زائد کا ہے۔ انہوں نے اپنی بیویوں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کے اثاثے بھی کلئیر کر دیے ہیں۔نصرت شہباز 23 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں اور تہمینہ درانی کے اثاثوں کی ملکیت 57 لاکھ 60 ہزار ہے۔ شہباز شریف کے اثاثوں میں سال 2020 کی نسبت 2021 میں 3 لاکھ روپے کی کمی آٗئی ہے. تفصیلات کے مطابق شہباز شریف 14 کروڑ سے زائد کے مقروض ہیں اور شہباز شریف نے سلمان شہباز سے 6 کروڑ سے زائد کا قرض لے رکھا ہے۔