ماڈل و ٹک ٹاکر جنت مرزا کا بریک اپ ہو گیا

ماڈل و ٹک ٹاکر جنت مرزا کا بریک اپ ہو گیا
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا کا بریک اپ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر جنت مرزا لکھتی ہیں کہ میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں، میں سنگل ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب اس کی وجہ بھی مجھ سے نہ پوچھی جائے۔ واضح رہے کہ متعدد عرصے سے عمر بٹ اور جنت مرزا دونوں ایک ساتھ ٹک ٹاک پر ساتھ نظر آتے تھے اور انکی منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔
View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

دوسری جانب انسٹاگرام پر جنت مرزا نے عمر بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بات پکی ہونے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔