سیکیورٹی خدشات،اڈیالہ جیل کےاطراف سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی

سیکیورٹی خدشات،اڈیالہ جیل کےاطراف سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی
کیپشن: سیکورٹی خدشات،اڈیالہ جیل کےاطراف سیکورٹی مزیدسخت کردی گئی

ویب ڈیسک: سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظرجیل کے باہرخار دار تاروں کی تنصیب اور اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے، جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر پولیس کےناکے قائم کردیئے گئے۔

جیل کےمرکزی دروازے پرملاقاتوں پرپابندی کے بینر آویزاں کردئیے گئے ہیں، اڈیالہ جیل سے متصل سڑک پرخاردار تاروں کی فینسنگ کا کام تیز کردیا گیا، جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد اورگاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں ہے۔

جیل حکام کےمطابق اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانےکی اجازت ہے،میڈیا کی سیٹلائٹ گاڑیوں کو جیل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-16/news-1710570736-3105.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-16/news-1710570736-3105.mp4

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-16/news-1710570745-1987.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-16/news-1710570745-1987.mp4

Watch Live Public News