برائلر کی قیمت میں اضافے کا خدشہ، پولٹری سپلائر نے ہڑتال کردی

برائلر کی قیمت میں اضافے کا خدشہ، پولٹری سپلائر نے ہڑتال کردی
کیپشن: Poultry suppliers strike over broiler price hike

ویب ڈیسک: برائلر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا خدشہ سراٹھانے لگا ہے۔ پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کی کال پر پتوکی میں پولٹری سپلائر نے ہڑتال کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے برائلر کی دکانیں بند ہیں۔ 

پولٹری سپلائر کے صدر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک پولٹری کی سپلائی بند رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ظالمانہ ریٹ لسٹ اور مسائل حل نہ ہونے کے باعث ہڑتال پر مجبور ہوئے۔

چکن فروشوں کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Watch Live Public News