پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسوں کی اجازت، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

12:49 PM, 18 Apr, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کو لاہور کے مختلف مقامات پر جلسوں کی اجازت کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو مینار پاکستان، موچی گیٹ اور مغل پورہ میں جلسوں  کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے جلسوں کی اجازت کے لیے درخواست ڈی سی لاہور کو بھجوا دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ڈی سی لاہور درخواست گزار کو سن کر انکی زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ عدالت نے درخواست گزار کو کل ڈی سی لاہور کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔جسٹس شجاعت علی نے پی ٹی آئی کے ندیم الطاف اور محمد خان مدنی  کی درخواستوں پر سماعت کی۔

مزیدخبریں