پاک چین تعلقات غیرمعمولی،باہمی اعتماد اورحمایت پر مبنی ہیں، آرمی چیف

پاک چین تعلقات غیرمعمولی،باہمی اعتماد اورحمایت پر مبنی ہیں، آرمی چیف
کیپشن: Pakistan-China relations are extraordinary, based on mutual trust and support, Army Chief

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ تقریب میں مہمان خصوصی تھے، تقریب میں میجر جنرل وانگ ژونگ، دفاعی اتاشی، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا استقبال کیا، آرمی چیف نے پی ایل اے کو مبارکباد دی، چینی دفاع، سلامتی اور ملکی ترقی میں پی ایل اے کے تعاون کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات غیر معمولی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور حمایت پر مبنی ہیں، پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔

Watch Live Public News