بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث چل بسے

بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث چل بسے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کے لیجنڈری ایتھلیٹ ملکھا سنگھ اہلیہ کی موت کے ایک ہفتہ کے بعد ہی کوویڈ سے انتقال کر گئے.

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندوستان کے کامیاب ٹریک ایتھلیٹوں میں سے ایک ملکھا سنگھ کووڈ 19 کے ساتھ طویل جنگ کے بعد 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ "فلائنگ سکھ" کے نام سے مشہور ایتھلیٹ گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی بیماری پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

آج مودی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ، " ہم نے ایک بہت بڑا سپورٹس پرسن کھو دیا ، جس نے ان گنت ہندوستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔ ملکھا سنگھ میں 20 مئی کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، رواں ہفتے کے آغاز میں ان کی اہلیہ نرمل کور بھی اس وائرس کی وجہ سے فوت ہو گئی تھیں۔ ملکھا سنگھ نے سن 1958 اور 1962 ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیتے تھے۔ ان پر 2013 میں بالی ووڈ کی فلم "بھاگ ملکھا بھاگ" بھی بنی تھی۔

ملکھا سنگھ کو ” دی فلائنگ سکھ “ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں. ملکھا سابق بھارتی کھلاڑی ایتھلیٹ ہیں. وہ پہلے بھارتی فوج اور پھر بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ کئی بین الاقوامی مقابلوں اور اولمپکس میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ پاکستان کے سابق صدر جنرل محمد ايوب خان نے انہیں اڑن سنگھ (فلائنگ سنگھ) کے اعزاز سے نوازا تھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔