یواے ای میں شدید گرمی ، آل راؤنڈر کرکٹر مندیپ سنگھ میچ کے بعد جاں بحق

یواے ای میں شدید گرمی ، آل راؤنڈر کرکٹر مندیپ سنگھ میچ کے بعد جاں بحق

(ویب ڈیسک )   متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کے باعث  یواے ای کے آل راؤنڈر مندیپ سنگھ میچ کے بعد جاں بحق ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات کی کرکٹ برادری صدمے کی حالت میں ہے کیونکہ وہ مندیپ سنگھ کے اچانک انتقال پر غمزدہ ہے، وہ  اپنی غیر معمولی آل راؤنڈ مہارتوں اور دوستی کے لیے جانے جاتے تھے۔

خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے، ویژن کرکٹ گراؤنڈ کی انتظامیہ نے انکشاف کیا کہ شارجہ کا گراؤنڈ ایک ٹورنامنٹ کے لیے کرائے پر لیا گیا تھا، جہاں جمعرات کی رات تین میچز ہوئے۔ دبئی سپر کنگز کا  رات 8.30 بجے سے 11.50 بجے تک ٹائٹنز  کے ساتھ مقابلہ تھا۔

میچ کی دوسری اننگز کے دوران، مندیپ سے کپتان نے 17 واں اوور کرنے کے لیے رابطہ کیا، لیکن انھوں نے تکلیف کی وجہ سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد وہ ریٹائرڈ  ہوگئے اور جا کر آرام کرنے لگے  جہاں ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں ٹھنڈک اور تازگی فراہم کی۔کچھ وقت گزرنے کے بعد انہوں نے بہتر محسوس کیا تاہم وہ دوبارہ گراؤنڈ میں تشریف نہ لائے۔

جیسے ہی میچ ختم ہوا، دبئی میں النہدہ 2 کے راستے میں، شارجہ-نزوا روڈ پر اسٹیڈیم سے محض 10 کلومیٹر دور، مندیپ کو تکلیف اور سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی اوراس کی حالت تیزی سے بگڑ گئی اور وہ کار میں گر گیا۔

ساتھی کھلاڑی نے انہیں  سی پی آر کیا اور فوری طبی امداد طلب کی لیکن ان کی کوششوں کے باوجود الدائد ہسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

کرکٹر مندیپ سنگھ کے پوسٹ مارٹم کے لیے طبی ماہرین نے فرانزک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی اچانک موت کے باعث متحدہ عرب امارات میں کرکٹ اور فٹ بال کھیلنے والے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے۔

Watch Live Public News