وفاقی حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب، حکومت فرانس کے سفیر کی ملک بدری کی قرارداد آج قومی اسمبلی میں پیش کرے گی، وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے نام نکالنے کے ساتھ مقدمات بھی ختم کئے جائیں گے، کالعدم جماعت لاہور سمیت ملک بھر سے دھرنے اور مظاہرے ختم کرے گی۔حکومت اورکالعدم جماعت کاعشق رسول کاطریقہ مختلف ہے،کیافرانسیسی سفیرکو نکالنےسےگستاخی رک جائےگی؟وزیراعظم کاقوم سےخطاب میں سوال،کہافرانس سےتعلقات توڑنےکامطلب یورپ سےتعلقات ختم کرناہے،احتجاجی مظاہروں سے فرانس کوتونہیں،لیکن پاکستان کوضرورنقصان ہوگا۔خلائی مخلوق، زمینی مخلوق بن چکی ہے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں یہ حکومت نہیں، سرکس ہے چلتا رہے گا، وزیروں کو آگے پیچھے کرنے سے ملک کے معاملات بہتر نہیں ہونگے، جو وزیر ایک عہدے پر نالائق ہوتا ہے، وہ دوسرے عہدے پر بھی نالائق ہی ہوگا، آج ہر شخص وزیر خزانہ بنا ہوا ہے، ہر پاکستانی سوال کررہا ہےکہ ملک میں انتشار کیوں ہے، ٹروتھ کمیشن بنادیں، حقائق آپ کے سامنے آجائیں گے۔حکومت کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا ہوا، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں سنگین مسئلے پر حکومت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اپوزیشن پر الزام لگانے کی بجائے قوم کو جواب دیا جائے، ہمیں ایسے حالات پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے، جس سے انتشار اور خون ریزی ہو، سفارت کاری پر وزارت خارجہ اور وزیراعظم کی زبانیں بند ہیں۔نبی پاک کی شان اقدس الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں مسلمانوں کے دل نبی کی محبت سے منور ہیں، نازک مرحلے پر اپوزیشن نے منفی کردار ادا کیا، اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ برے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا، وطن کی مٹی کا قرض اتارنا ہم سب پر واجب ہے۔