فتنہ خان نے چیئرمین نیب کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا، مریم نواز

فتنہ خان نے چیئرمین نیب کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا، مریم نواز
اپنی ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔ اس کو نا صرف اپنے مخالفین کے خلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے بلکہ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرٹیفائڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ جماعت ٹوٹ رہی ہے اور سیاسی مستقبل ختم ہے۔ روئے نا تو کیا کرے ؟ ایک اور ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ نیب کا رونا رونے والے فتنہ خان نے دھوکے سے طیبہ کو ہفتوں وزیر اعظم ہاؤس میں حبس بےجا میں رکھا،اس سے چیرمین نیب کی ویڈیوز لیں،پھر ان ویڈیوز کے ذریعے چیرمین نیب کو بلیک میل کیا اور من پسند فیصلے لیے۔ نیب کو اپنے سیاسی مخالفین پر وار کرنے کے لیے استعمال کرنے پر سخت ایکشن ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب ترمیمی بل کے خلاف ہر فورم پر مزاحمت اور اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔