بشری بی بی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، نعیم حیدر پنجوتھہ

بشری بی بی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، نعیم حیدر پنجوتھہ
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے۔

نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ بشری بی بی سے ملاقات ہوئی ہے جو کہ آدھا گھنٹہ جاری رہی ہے، پہلے دن بشری بی بی کا روزہ تھا جو کھانا دیا گیا اس میں تیزمرچیں تھیں، بشری بی بی نے بتایا کہ مرچوں سے ان کی طبیعت خراب ہوتی ہے،صبح اٹھنے کے بعد ان کے گلے میں چھالے تھے کہ وہ ناشتہ نہیں کر پائی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسی کی جان کا معاملہ سب سے زیادہ ضروری ہے،ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جس کا کوئی سد باب نہیں ہوا، بشری بی بی کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے جو مشین دی گئی وہ بھی خراب تھی۔ 

نعیم حیدر پنجوتھہ کی جانب سے یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ اڈیالہ میں جگہ اور سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جا رہا ہے، ہائیکورٹ نے بھی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بشری بی بی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں،ان  کو پانی میں ٹیسٹ نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کجہ آئینِ پاکستان ہمیں آواز اٹھانے کا حق دیتا ہے، فارم 45 کے تحت ہم جیت چکے ہیں، آج اگر بانی پی ٹی آئی ڈیل کریں تو انہیں فوراً نکال دیا جائے گا مگر وہ آخری سانس تک قوم کے ساتھ ہیں۔

Watch Live Public News