بریکنگ نیوز!یاسمین راشد اور صنم جاویدکو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت

بریکنگ نیوز!یاسمین راشد اور صنم جاویدکو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت
کیپشن: بریکنگ نیوز!یاسمین راشد اور صنم جاویدکو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت

پبلک نیوز: الیکشن ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور   صنم جاوید کو سینٹ الیکشن لڑانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد  اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت جسٹس شاہد بلال حسن نے کی۔

اپلیٹ ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی کاغذات نامزدگی منظوری کی خلاف شہباز کھوکھو کی اپیل کو خارج کر دیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے لیگی رہنما شہباز کھوکھر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ گزشتہ روز مخفوظ کیا تھا۔

وکیل اعتراض گزار  نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاغذات میں 86 لاکھ روپے لکھے ہیں مگر کس کاروبار سے یہ پیسے آئے ہیں وہ ظاہر نہیں کیے،ڈاکٹر یاسمین نے کاغذات میں لکھا کہ بیرون ملک سے 52 لاکھ روپےآئے ہیں،مگر انہوں نے ریمیٹینس کا کوئی بھی دستاویزات جمع نہیں کروایا۔

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سناتےہوئے صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کی اجازت دے دی۔ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

دوسری جانب ایپلیٹ ٹریبیونل نے خواجہ حبیب الرحمن  کے کاغذات نامزدگی مسترد کے خلاف اپیل بھی خارج کر دی۔عدالت نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو برقرار رکھا ۔

لیگی رہنما خواجہ حبیب الرحمن  نے سینٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔