مہلک کورونا وائرس نے مزید 47 زندگیاں نگل لیں

مہلک کورونا وائرس نے مزید 47 زندگیاں نگل لیں
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز میں ایک بار اضافہ ہوا ہے جب مثبت کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے چار فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے، مہلک کورونا وائرس نے مزید 47 زندگیوں کو نگل لیا جبکہ این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 51ہزار 139افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 2ہزار 333مریضوں میں مثبت کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، پاکستان بھر میں 4ہزار 641مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1440485282470514702 مثبت کورونا کیسز کی شرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بڑھ کر 4.56فیصد تک پہنچ گئی، 3ہزار 261مریض کورونا سے صحت مند ہوئے جبکہ مجموعی طور پر کورونا سے اب تک 27 ہزار 374 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔