( پبلک نیوز) محمد شکیل خان : بلے باز وکٹ کیپرمحمدرضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچزمیں شرکت مشکوک نظر آنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد رضوان کی وکٹ کیپرو بلے بازمحمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچزمیں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ان کی انجری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال کھلاڑی کی میڈیکل سکین رپورٹ کا منتظر ہے۔
میچ میں بیٹنگ کے دوران رضوان ٹانگ کی تکلیف پر پویلین واپس چلے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان کی نیوزی لینڈ کےخلاف میچز میں شرکت مشکوک ہے۔ میچ میں بیٹنگ کے دوران رضوان ٹانگ کی تکلیف پر پویلین چلے گئے تھے۔ جبکہ بی سی بی میڈیکل پینل نےمحمد رضوان کا مکمل چیک اپ کرا رکھا ہے۔
اسکین رپورٹس ملنے پر ہی رضوان کے مستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا۔ رضوان کو بڑی انجری سے بچانےکے لیے آرام کی ضرورت ہے۔