محسن نقوی، خواجہ آصف کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولتوں پر اظہار عدم اعتماد 

محسن نقوی، خواجہ آصف کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولتوں پر اظہار عدم اعتماد 
کیپشن: Mohsin Naqvi, Khawaja Asif's visit to Lahore Airport, expressed lack of confidence in the facilities

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء نے ائرپورٹ پر مسافروں کےلئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ کہا گیا ہے کہ لاہور ائرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافہ ہوگا۔ سرچ کا طویل اور 3 درجاتی عمل آسان اور  تیز  بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کے مسائل کے فوری حل اور مسافروں کے لئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دیا۔ 

وفاقی وزراء نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تلاشی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ اے ایس ایف، اے این ایف اور کسٹمز کے حکام سے سرچ کو سہل بنانے کا پلان طلب کیا گیا ہے۔ قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر کامیاب تجربے کے بعد سرچ کے  عمل کو دیگر ائرپورٹس پر بھی شروع کیا جائے گا۔ ائرپورٹس پر مسافروں کی آمدورفت سہل بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ 

وزیرداخلہ محسنن نقوی نے بیرون ملک  آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کے کاؤنٹرز میں اضافے کا حکم دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے فوری طور پر امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے۔ 3 روز میں امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کیا جائے۔ امیگریشن کاؤنٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات  ملے گی۔ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے آؤٹ آف باکس اقدامات کئے جائیں۔ 

وفاقی وزراء کی زیر صدارت ائرپورٹ کے کانفرنس روم میں اجلاس ہوا۔ وفاقی وزراء کو ائرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات کے بارے بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزراء نے متعلقہ حکام کو مسافروں کے لئے سہولتیں بڑھانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔

Watch Live Public News