بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے اگلے سیزن کے لیے کھلاڑیو ں کی ڈرافٹنگ کی لسٹ جاری کردی گئی۔ لسٹ میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے جس میں رنگپور رائیڈرز نے بابراعظم اور احسان اللہ کو ڈائریکٹ سائن کر لیا۔ کھلنا ٹائیگرز نے فہیم اشرف، فرچون باریشل نے شعیب ملک، فخر زمان، محمد عامر اور عباس آفریدی کو ڈائریکٹ سائن کیا۔ چٹوگرام چیلنجر نے محمد حارث اور محمد حسنین کو ریٹین کیا ہے، کومیلا وکٹورینز نے محمد رضوان ،افتخار احمد، زمان خان، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔ اے کیٹیگری پرائس اور کھلاڑی اے کیٹیگری کی بیس پرائس 80 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے اور اس کیٹیگری میں شان مسعود اور حیدر علی کو شامل کیا گیا ہے۔ بی کیٹیگری پرائس اور کھلاڑی بی کیٹیگری کی بیس پرائس 60 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے جس میں عثمان قادر،احمد شہزاد،اسامہ میر،محمد حفیظ،یاسر شاہ اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا۔ سی کیٹیگری پرائس اور کھلاڑی سی کیٹیگری کی بیس پرائس 40 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی، اس میں عثمان شنواری، شرجیل خان ، شاہنواز دھانی، کامران اکمل اور ارشد اقبال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حارث سہیل،محمد عمران، عبداللہ شفیق ،عمید آصف، عامر یامین بھی سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ عماد بٹ ، ثمین گل ، عاکف جاوید،احمد دانیال اور صہیب مقصود بھی سی کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ ڈی کیٹیگری پرائس اور کھلاڑی ڈی کیٹیگری کی پرائس 30 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے جس میں سلمان ارشاد، سلمان علی آغا،انور علی،احسان عادل، عرفان خان، ذیشان اشرف، حسین طلعت،کامران غلام، عمر اکمل، رومان رئیس، عامر جمال،صائم ایوب، امام الحق،زاہد محمود اورمحمد اخلاق شامل ہیں۔