کارساز حادثہ: 5 روز گزرجانے کے باوجود ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ نہ آ سکی

کارساز حادثہ: 5 روز گزرجانے کے باوجود ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ نہ آ سکی
کیپشن: Karachi:karsaz road accident
سورس: web desk

ویب ڈیسک:کارساز حادثے میں جاں بحق باپ اور بیٹی کی ہلاکت کا معاملہ ، تفتیشی حکام کا کہناتھا ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، میڈیکل رپورٹ میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

 تفتیشی حکام کےمطابق ملزمہ کےسیمپلز کراچی کی دو مختلف لیبارٹریز میں بھجوائے گئے ہیں، لاہور کی بھی ایک لیباٹری میں ملزمہ کے نمونے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ سے تفتیش میں پیش رفت ہوگی، ملزمہ کے روٹ کے حوالے سے تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔
ملزمہ کارساز کے ڈی اے اسکیم ون اپنے گھر سے ساس کے گھر کے لئے نکلی تھی، دونوں گھروں میں تین سے چار کلومیٹر کا فاصلہ ہے، تفتیش کے دوران ملزمہ بیان تبدیل کر رہی ہے ، خاتون کے پاس UK کا ڈرائیونگ لائسنس ہونے کی تصدیق کی جارہی ہے, غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس اور ملزمہ کی شہریت کی تفصیل کے لئے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے .
قتل باالسبب میں دیت کے ساتھ 10 سے 18 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے , تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے کمپنی کے مالکان سے رابطہ کیا جارہا ہے، تفتیش کے لیے مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں.

ذرائع ابلاغ کے مطابق 5 روز گزرجانے کے باوجود میڈیکل ایگزامن رپورٹ تیار نہ ہوسکی،اہلخانہ ملزمہ کی میڈیکل ہسٹری بھی پیش نہیں کرسکے تھے،ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد مقدمے میں مزید دفعات بھی بڑھائی جاسکتی ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہناتھا حادثے کے دیگر زخمیوں کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں،ایک زخمی عبدالسلام کی حالت تشویشناک ہے،کیس ہائی پروفائل ہے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے،برطانوی لائسنس کی تصدیق بھی کروائی جائے گی، کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم بھی بنائی جائے گی۔

Watch Live Public News