پی ٹی آئی رہنمائوں کے گھروں پر پولیس کی چھاپے

پی ٹی آئی رہنمائوں کے گھروں پر پولیس کی چھاپے
تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ فیصل آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ اور جہلم سمیت دیگر شہروں میں کارکنوں اور لیڈرشپ پر چھاپوں کی اطلاعات ہیں۔ لیہ سے سابق ایم این اے اور سینئر بزرگ سیاستدان ملک نیاز احمد جکھڑ کو رات گئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی فردوس رائے کے گھر پر پنجاب پولیس نے آدھی رات کو ریڈ کیا اور انھیں ساتھ لے گئے۔ https://twitter.com/saadcheema_/status/1528854910078439426?s=20&t=iMKk4dGeOWqhUXUJaF0WWw پولیس کی بھاری نفری نے لاہور کے علاقے گارڈن ٹائون میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے گھر بھی چھاپہ مارا تو اس وقت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ https://twitter.com/UmerInamPk/status/1528828973802717187?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1528828973802717187%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD9BED988D984DB8CD8B3-DB81D985D8A7D8B1DB92-D8A8DB8CDA88D8B1D988D985D8B2-D985DB8CDABA-D8AFD8A7D8AED984-DB81D988D8A6DB8C-DB81DB92D88CD8ADD985D8A7D8AFD8A7D8B8DB81D8B1-DAA9DB8C-D988D8A7D984D8AFDB81.825799%2F پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ سخت احتجاج کرتے زمین پر بیٹح گئیں اور ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ https://twitter.com/cjwerleman/status/1528835900553428992?s=20&t=iMKk4dGeOWqhUXUJaF0WWw سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے بعد ازاں اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری میرے گھر اب بھی موجود ہے اور باہر جمع کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹٰ آئی نے حکومت کیخلاف 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک صرف لاہور سے ان کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ https://twitter.com/ImranRiazKhan/status/1528831348785369088?s=20&t=iMKk4dGeOWqhUXUJaF0WWw خبریں ہیں کہ پنجاب پولیس نے ڈاکٹڑ بابر اعوان، ملک اشتیاق، صدیق مہر، فرخ جاوید مون، سعدیہ سہیل، یاسر گیلانی، چودھری اخلاق، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار سمیت دیگر اہم رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائشگاہوں پر بھی چھاپے مارے۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اسلام آباد میں میرے گھر کی نگرانی کی جا رہی ہے اور چھاپے کی پلاننگ ہے۔ حالات کے پیش نظر میں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور اب جہلم پہنچوں گا۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1528834574591135745?s=20&t=iMKk4dGeOWqhUXUJaF0WWw

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔