میوزیک لیجنڈ اور  غزل گائیک  پنکج اداس 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

میوزیک لیجنڈ اور  غزل گائیک  پنکج اداس 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک:چٹھی آئی ہے ۔۔ آئی ہے چٹھی آئی ہے ،مشہور غزل گائیک پنکج ادھاس طویل علالت کے باعث 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے انسٹاگرام پر ان کے انتقال کا اعلان کیا۔  پنکج اُدھاس کو بھارت کا اعلی ترین ایوارڈ پدم شری  دیا گیا اور انہوں نے موسیقی کی ایک بھرپور میراث چھوڑ کر  بالی وڈ اور برصغیر کے پاپ میوزک  پر گہرے اثرات مرتب کئے ۔

 گلوکار پنکج ادھاس کا انتقال  صبح 11 بجے بریچ کینڈی ہسپتال میں  ہوا۔

ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے انسٹاگرام پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بہت بھاری دل اور انتہائی دکھ کے ساتھ، ہم پدم شری پنکج ادھاس کے طویل علالت کے باعث 26 فروری 2024 کو انتقال کر جانے کی اطلاع  دے رہے ہیں 

انہوں نے 1980 میں اپنی غزل کے البم "آہٹ" سے شہرت حاصل کی اور "مکرر"، "ترنم" اور "محفل" جیسی کامیاب فلموں کے لئے گانے گائے  ۔ ان کا فلم ’’نام‘‘ کا گانا ’’چٹھی آئی ہے‘‘ بے حد مقبول ہوا۔ اُدھاس کو 2006 میں پدم شری  ایوارڈ ملا تھا۔

میں پنکج ادھاس نے لتا منگیشکر کے ساتھ 1990 کی فلم گھائل میں "ماہیا تیری قسم"  کے لئے گانے گائے ۔ 

 انہوں نے ایک پرانے انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے ڈاکٹر بننا چاہتے تھے لیکن زندگی میں ان کے لیے کچھ اور ہی منصوبے تھے۔

Watch Live Public News