بھارت کے خلاف شاندار باؤلنگ، پاکستانی اداکاربھی شاہین آفریدی کے گُن گانے لگے

بھارت کے خلاف شاندار باؤلنگ، پاکستانی اداکاربھی شاہین آفریدی کے گُن گانے لگے
گذشتہ روز ایشیا کپ ٹورنمنٹ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار باؤلنگ کی شوبز شخصیات نےبھی قومی اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی۔ گلوکار عاصم اظہر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان کے فاسٹ باؤلرز کو دنیا کے بہترین باؤلرز سمجھا جاسکتا ہیں؟اس کے علاوہ عاصم اظہر نے حارث رؤف کی باؤلنگ کی بھی تعریف کی،اور لکھا کہ کیا شاہین جادوگر ہیں؟ انہوں نے بہترین باؤلنگ کروائی ہے۔پاکستانی اداکار فرحان سعید نے شاہین آفریدی کو ’چیتا‘ کہتے ہوئے قومی کھلاڑی کی تعریف کی۔ اس کےعلاوہ اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میری آج کرن واہی سے ملاقات ہوئی ہے اور پاکستان کی ممکنہ جیت سے قبل ہم نے دونوں ٹیموں کی ماضی کی فتوحات کے بارے میں گفتگو۔
اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شاہین آفریدی کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے قومی ٹیم کو سراہا۔ اداکار عدنان صدیقی نے بھی شاہین شاہ آفریدی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کو سراہا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔