22-2021 میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی

22-2021 میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی
لاہور(پبلک نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ سیزن 22-2021 میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی، پرامید ہوں کہ شائقین کرکٹ اس سیزن کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم میں واپس آئیں گے. پی ایس ایل کے اختتام پر اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ اس سیزن میں پاکستان کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پی سی بی کا اہم ایونٹ ہے، ثابت کردیا کہ اس لیگ کی سالمیت کا ہر حال میں تحفظ کریں گے، کوویڈ 19 پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنے پر تمام کھلاڑیوں کے مشکور ہیں، پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس کی گئی، تماشائیوں کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل رہا، کسی بھی کھیل کی حقیقی پہچان اور جان اس کے تماشائی ہی ہوتے ہیں. چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ہر موقع پر ہمارے فیصلوں کی حمایت کرنے پر فرنچائزز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔