اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان بھر کسی بھی طرح کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ وفاقی حکومت نے تمام امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسد عمر کی صدارت میں ہونے والے NCOC اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ فیصلہ کی روشنی میں پندرہ جون تک کوئی امتحان نہیں ہوں گے۔
انھوں نے بتایا کہ او لیول کے امتحان بھی کینسل کر دئیے گئے ہیں۔ اے ایس کے امتحان بھی اب اکتوبر نومبر میں ہوں گے۔ مئی کے تیسرے ہفتہ میں تمام تر حالات کا جائزہ لیں گے۔ نویں، دسویں اور گیارہویں، بارہویں کے امتحانات کے لیے حتمی شیڈول نہیں ہے، لہذا تاریخ جولائی یا اگست تک بھی جا سکتی ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ یونیورسٹیوں میں داخلوں پر کوئی پابندی نہیں ہے جو جنوری تک جاری رہیں گے۔ خیال رہے کہ شفقت محمود کی جانب سے ٹوئٹر پیغام جاری کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق او لیول کے امتحانات پر مشروط اجازت تھی، امتحان سنٹرز کے باہر ایس او پیز پر عمل در آمد مکمل طور پر نہیں کیا گیا۔