ویب ڈیسک: علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی بڑٰی کارروائی، پی آئی اے کی ایئرہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی کسٹم راجہ بلال کا بتانا ہے کہ قومی ائر لائن کی ائر ہوسٹس لاہور سے بیرون ملک جانے والی پرواز سے شک پڑنے پر آف لوڈ کی گئی۔ قومی ائر لائن کی ائر ہوسٹس سے برآمد ہونے والی غیر ملکی امریکی ڈالرز میں 37ہزار 318روپے بنتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی ائر ہوسٹس نے اپنی جرابوں میں سعودی ریال چھپا رکھے تھے جن کی مالیت 1لاکھ 40ہزار سعودی ریال بنتی ہے۔ شک پڑنے پر ائر ہوسٹس کی تلاشی لی گئی جس پر جسم کے مختلف حصوں سے سعودی ریال برامد ہوئے۔ ائر ہوسٹس کو جدہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا اور ائر ہوسٹس کو اندراج مقدمہ کے بعد آئی اینڈ پی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی کسٹم راجہ بلال نے کہا کہ کرنسی سمگلنگ روکنے کے لیے وزیر اعظم اور چئیرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ہر صورت عمل کیا جا رہا ہے زیرو ٹرانس 100فیصد چیکنگ کرو کی جاتی ہے ۔ سعودی ریال سمگلنگ کی اطلاعات ملی جس پر قومی ائر لائن پرواز کے کروز کو مکمل چیک کیا گیا۔ دیگر ملوث افراد پر بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے جو بھی سمگلنگ میں ملوث ہوا وہ لاہور ائر پورٹ سے بچ کر نہیں نکل سکے گا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کلکٹر کسٹم ائر پورٹ اور چیف کلکٹر کسٹم کی جانب سے عملے کو شاباش دی گئی ۔ اس کے علاوہ قومی ائر لائن کے اعلی افسران کو ائر ہوسٹس کے متعلق اندراج مقدمہ اور کرنسی سمگلنگ کے بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔