سلمان خان بمقابلہ کے آر کے ٗ توپ سے مکھی ماری جا رہی ہے ؟

سلمان خان بمقابلہ کے آر کے ٗ توپ سے مکھی ماری جا رہی ہے ؟
ممبئی ( ویب ڈیسک)بھارتی سپر سٹار سلمان خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جب انہوں نے بھارت کی ایک متنازعہ شخصیت کے آر کے کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ عدالت میں کر دیا تھا اور اب سلمان خان کی ٹیم کی طرف سے یہ وضاحت سامنے آئی ہے کہ کمال آر خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ٗ ان کی این جی او پر بیہودہ الزامات لگائے اور منی لانڈرنگ کے بے بنیاد الزامات لگائے۔سلمان خان کی ٹیم کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سلمان خان نے ہتک عزت کا کیس اس لئے کیا ہے کہ کے آر کے نے ان کی فلم ’’رادھے‘‘ پر ریویو دیا تھا۔ درحقیقت سلمان خان کو ایسے کسی ریویو کی کوئی پرواہ نہیں بلکہ کے آر کے مسلسل سلمان خان پر کئی ماہ سے شہرت حاصل کرنے کیلئے بیہودہ حملے کرنے میں مصروف ہیں۔جبکہ دوسری طرف کے آر کے کا ماننا ہے کہ سلمان خان کی فلم پر تنقید سے سوشل میڈیا بھرا ہوا ہے لیکن سپر سٹار نے صرف ان کے ریویو پر ہی ردعمل دیا ٗ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہی بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے فلم کریٹک ہیں جبکہ ان کے سامنے باقی سب ’’چائے کم پانی‘‘ ہیں۔واضح رہے کہ کے آر کے ایک بزنس مین ہیں ٗ انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا مگر ان کی فلم بدترین فلاپ ثابت ہوئی جس میں اداکار ٗ لکھاری ٗ ڈائریکٹر ٗ پروڈیوسر وہ خود ہی تھے۔ مگر وہ بڑے اداکاروں پر تنقید کر کے شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں مگر اب سلمان خان نے ان کیخلاف اقدام اٹھا لیا ہے لیکن بھارتی صارفین کے مطابق سلمان خان کا یہ اقدام توپ سے مکھی مارنے کے برابر ہے۔

Watch Live Public News