مسلم لیگ(ن) الیکشن جیتےتو صاف ،ہارے تو دھاندلی؟

مسلم لیگ(ن) الیکشن جیتےتو صاف ،ہارے تو دھاندلی؟
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پی پی کی فنڈنگ کا کیس کر رکھا ہے ، دونوں جماعتوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے دستاویزات کا جائزہ لینے کی درخواست کی ہے ، ویسے تو دونوں نے کوئی ریکارڈ جمع ہی نہیں کرائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ نے 12 اور پیپلزپارٹی نے 7 اکائونٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے ، قانون کے مطابق پارٹی اکائونٹس الیکشن کمیشن میں ظاہر کرنا لازمی ہے ، فاروق حیدر، شاہد خاقان اور ارسطو نئے ریاضی دان سامنے آئے ہیں ، سال 2013 میں پی ٹی آئی کے ووٹ ن سے زیادہ اور سیٹیں کم تھیں ، کشمیر میں ن لیگ کو بنانیے کی وجہ سے شکست ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نے مودی کی مخالفت کی نہ ہی حریت قیادت کی حمایت ، کشمیری عوام کو غلام کہنے والوں نے خود پانچ سال کیسے حکومت کی؟ ، کیا برہان وانی، علی گیلانی، یاسین ملک کی قربانیوں غلامی کیلئے ہیں؟ ، آپ نے پوری کشمیری قوم کو ہی غلام کہ دیا ، فیصلہ سروے کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت 44% تھی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی دوسری اور تیسری پوزیشن کیلئے لڑائی تھی ، آئندہ بھی دونوں جماعتیں اپوزیشن لیڈر کیلئے ہی ہوگی ، راء کے دیہاڑی دار سے ملاقاتیں کرتے ہیں جس سے ملنے پر پاکستان پابندی لگا چکا ہے ، ملک دشمنوں سے ملیں گے تو کشمیری کیسے آپکو ووٹ دینگے، کشمیریوں نے اپنے سچے سفیر اور وکیل عمران خان کو منتخب کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ن لیگ جیتے وہاں الیکشن صاف ہوجاتا ہے جہاں ہارے وہاں دھاندلی ، مریم نواز نے پارٹی کیساتھ وہ کام کیا جو نواز اور شہباز بھی نہیں کر سکے ، افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تفتیش ہو رہی اور یہ بھارت میں ہیڈلائن بنوا رہے ، وزیراعظم ہائوس میں بیٹھ کر کہ رہے تھے کہ دھاندلی ہوگئی، ساری انتظامیہ آپکی تھی تو دھاندلی کیسے ہوگئی؟۔

Watch Live Public News