معروف گلوکار اللہ دتہ لونے والا کی نماز جنازہ ادا

معروف گلوکار اللہ دتہ لونے والا کی نماز جنازہ ادا
چنیوٹ (پبلک نیوز) معروف فوک گلوکار اللہ دتہ لونے والا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں ادا کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں شوبز سے وابستہ افراد اور شہر بھر کی سیاسی، سماجی شخصیات اور وکلاء نے شرکت کی۔ لوک فنکار اشرف لٹی، قوال عارف فیروز، ارشاد ٹیڈی اور سنگر گلشن عباس بھی شریک ہوئے۔عمران طالب درد، ذاکر غلام عباس رتن اور سینئر ڈرامہ نگار راشد محمود نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔