چیمپیئنزٹرافی کے وینیواورشیڈول کیلئےمعاملات مثبت سمت میں آگےبڑھ رہے ہیں،ذرائع

چیمپیئنزٹرافی کے وینیواورشیڈول کیلئےمعاملات مثبت سمت میں آگےبڑھ رہے ہیں،ذرائع
کیپشن: چیمپیئنزٹرافی کے وینیواورشیڈول کیلئےمعاملات مثبت سمت میں آگےبڑھ رہے ہیں،ذرائع

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز دبئی میں ہوا تھا تاہم اس اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا اور معاملے کا آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی سی آئی کو ملکر حل نکالنے کے نقطے پر اتفاق کے ساتھ اجلاس آج دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پھر اطلاع ملی کہ آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ ملتوی ہو گئی ہے لیکن اب ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وینیو اور شیڈول سے متعلق پس پردہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، آئی سی سی بورڈ میٹنگ کسی بھی وقت بلائی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج رات یا پھر کل بلائی جا سکتی ہے، اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

Watch Live Public News