ٹوکیو اولمپکس؛ میڈلز ٹیبل پر چین سرفہرست

ٹوکیو اولمپکس؛ میڈلز ٹیبل پر چین سرفہرست
ٹوکیو(ویب ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی جنگ جاری ہے۔ میڈلز ٹیبل پر چین سرفہرست آ گیا. چین کے پاس 21طلائی،12چاندی اور12کانسی کے تمغے موجود ہیں ، جاپان 17سونے،4چاندی اور8کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجو د ہے جبکہ امریکہ 16گولڈ،17سلور، 12برونز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے. رشین اولمپک کمیٹی10، آسٹریلیا نے9، برطانیہ نے 5 اور جنوبی کوریا نے 4 سونے کے تمغے حاصل کیے ہیں۔ ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں کے ساتویں دن 21 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا جس میں چینی ایتھلیٹس چھائے رہے، جنہوں نے چار کھیلوں بیڈمنٹن، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس اور ٹریمپولین جمناسٹک میں سونے کے تمغے حاصل کیے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔