عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی کو سزا سنا دی گئی

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی کو سزا سنا دی گئی
کیپشن: Zack Goldsmith
سورس: web desk

ویب ڈیسک:ٹریفک قواعد کی مسلسل خلاف ورزی پر کنزرویٹو لارڈ زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ کی پابندی لگ گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سزا سنائی گئی۔ زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ پر پابندی کا اطلاق ایک سال تک ہو گا، زیک گولڈ اسمتھ کو آٹھ ہزار 200 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ 2 برس میں 11 مرتبہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔ زیک گولڈ اسمتھ کے لائسنس پر 12 پینالٹی پوائنٹس لگائے گئے ہیں.

 مئی 2022 سے گزشتہ برس مارچ کے درمیان زیک گولڈ اسمتھ 4 مرتبہ تیز رفتاری پر پکڑے گئے,گذشتہ برس مئی سے دسمبر تک زیک گولڈ اسمتھ کو سات مرتبہ تیز رفتار ڈرائیونگ پر پکڑا گیا۔

یاد رہے کہ زیک گولڈ اسمتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔