نواز شریف کی قومی اسمبلی آمد ، اہم ملاقاتیں ، خصوصی ہدایات جاری

اسلام آباد:قائد مسلم لیگ(  ن )نواز شریف نے  اسلام آباد پہنچ کر اہم ملاقاتیں کی  ہیں ۔ انہوں  نےسینیٹ  کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  قائد مسلم لیگ (  ن ) نواز شریف لاہور سے  پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے. وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کا گیٹ پر خود آکر استقبال کیا۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار ، اعظم نذیر تارڑ اور انوشہ رحمان نے بھی نواز شریف کا استقبال کیا۔ 

 اسپیکر قومی اسمبلی کی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹ انتخابات سے متعلق قائدین کو بریفنگ دی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر بھی اعتماد لیا اور ملاقات میں مجموعی طور پر سیاسی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف شریک ہیں۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور کھیل داس کوہستانی بھی شریک ہوئے ۔ 

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، سینیٹ انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے سینیٹ کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری  کی ہیں۔