کھانا خود گرم کرنے والا لنچ باکس

کھانا خود گرم کرنے والا لنچ باکس

پبلک نیوز: ہالینڈ کے ایک انجینئر نے ایک ایسا لنچ باکس تیار کیا ہے، جس میں چولہا اور مائیکروویو نصب کیا گیاہے جس کی مدد سے کھانا خود بخود گرم ہوجاتا ہے۔

دور جدید میں سائنس دان حیرت انگیز ایجادات کرنے میں مصروف ہیں، ایسی ہی ایک جائداد ہالینڈ کے ایک انجینئر نے کی ہے، انہوں نے ایک ایسا لنچ باکس تیار کیا ہے ،جس میں چولہا اور مائیکروویو نصب کیا گیاہے ۔اس کو ’’ ہیٹ باکس ‘‘ کانام دیا ہے ۔

لنچ باکس یو ایس بی سے چارج ہوتا ہے ۔اسے چارج کرنے کے بعد آپ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔ کھانا کھانے سے قبل بس سوئچ آن کرنا ہوگا،جس کے بعد اندر موجود اسٹیم غذا کو اچھی طرح گرم کردیتی ہے۔

اس کے لیے صرف 20 ملی لیٹر پانی اندر ڈالناہوتا ہے جو اندر موجود اسٹیل کے برتن میں چلا جاتا ہے۔ اس کے اوپر ایک ڈھکنا رکھ کر کھانے کو بند کیا جاسکتا ہے اور یوں گرم بھاپ کھانے کے ہر حصے سے ہوتی ہوئی اسے فوری طور پر گرم کردیتی ہے۔آپ کا جب گرما گرم کھانے کا دل چاہے تو اوپر کا ڈھکنا کھول کر کھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس لنچ باکس کی قیمت 150 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔