ویب ڈیسک: نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح طور پر کہا ہے کہ وینزویلا پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور وہ اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ممدانی نے ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں وینزویلا پر حملے کو غیر قانونی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا، "میں وفاقی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مخالفت کرتا ہوں اور رجیم چینج کے حق میں نہیں ہوں۔"
ظہران ممدانی کا یہ موقف امریکی صدر سے ملاقات کے بعد ان کا پہلا کھلا اختلاف ہے۔ ماضی میں بھی ممدانی نے صدر ٹرمپ کو فاشسٹ قرار دیا تھا۔
میئر نیویارک کی جانب سے صدر ٹرمپ پر کی جانے والی تنقید پر ابھی تک کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔