اساتذہ کی موجیں، ایچ ای سی کا بڑا اعلان

06:57 PM, 8 Feb, 2021

ملک سلطان

پبلک نیوز: ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اساتذہ کو 10 کروڑ روپے تک ریسرچ گرانٹ دینے کا فیصلہ، سی پیک سے متعلقہ ریسرچ پراجیکٹس کیلئے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے اساتذہ بھی اہل تصور ہوں گے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اساتذہ کو 10 کروڑ روپے تک ریسرچ گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی پیک پراجیکٹ پر تحقیقی کام کیلئے یونیورسٹیوں کے اساتذہ کو 10 کروڑ روپے تک ریسرچ گرانٹ ملے گی۔ ایچ ای سی بہترین ریسرچ پراجیکٹس جمع کرانے والے اساتذہ کو کیٹگیری ٹو میں پانچ کروڑ روپے دے گا۔ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں تعینات کنٹریکٹ اساتذہ بھی ریسرچ گرانٹ کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے۔

ایچ ای سی نے ریسرچ پراجیکٹس کیلئے پرنسپل انویسٹیگیشن ٹیچر کے مستقل ملازمت کی شرط عائد کی ہے۔ ریسرچ پراجیکٹس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے ریسرچ پراجیکٹس کے موضوعات سے متعلق تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں