(لاہور) محمد شکیل خان: پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی بری کار کردگی پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی کا اگر ایک سیزن اچھا نہیں گیا تو کیا ہوا۔ انہوں نے دو بار جتوایا بھی تو ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے میڈیا سے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کسی بھی کھلاڑی کی صلاحیتیں پہنچاننے کا صحیح معیار نہیں ہے، اور نہ ہی ہیوی ویٹ انٹرنیشنل کرکٹر کی شناخت کا پلیٹ فارم نہیں ہے، محدود فام کی کرکٹ سے محدود فارمیٹ کا کھلاڑی ہی ملے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ ہماری ترجیح نہیں ہے، لمبی کرکٹ نہ تو کرانے والوں کی ترجیح ہے اور نہ ہی کھیلنے والوں کی ، ہم چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کا شور تو مچاتے ہیں لیکن ہم نے 14 ماہ میں ون ڈے ہی نہیں رکھے۔ لمبی کرکٹ کھیلیں گے تو آپ لمبے عرصے کے کرکٹر بنو گئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بے شمار لوگ لیگز کھیلتے ہیں کتنے لوگوں کو آپ جانتے ہیں ، شاہین آفریدی کا پی ایس ایل میں ایک سیزن اچھا نہیں گیا ، دو بار جتوایا بھی ہے ، ہمیں کسی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے۔