حکمرانوں کے اعصاب پر عمران خان سوار ہے ، پرویز الہیٰ

حکمرانوں کے اعصاب پر عمران خان سوار ہے ، پرویز الہیٰ
لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے اعصاب پر عمران خان سوار ہے۔عمران خان کی عوامی مقبولیت کے باعث حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ کوئی رہ تو نہیں گیا پی ڈی ایم کا رہنما جو وزیر، وزیرمملکت ،معاون خصوصی یاکسی محکمے کا سربراہ نہیں بنا؟ 85 رکنی کابینہ صرف اورصرف ذاتی ریلیف اور مراعات کے لئے ہے۔حکومت کے وسائل عوام کو ریلیف دینے کی بجائے وزرا پر لٹائے جارہے ہیں۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو غیر قانونی طورپر اٹھا کر لاپتہ کیا جارہا ہے۔ نگران حکومت الیکشن کرانے کی بجائے شخصیات کو لاپتہ کرنے میں مصروف ہے۔ ہر روز مہنگائی کا نیا طوفان لایاجارہا ہے۔وزیرخزانہ مزید 170 ارب کے ٹیکسز کا بوجھ عوام پر ڈالنے کااعلان کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کے اعصاب پر عمران خان سوار ہے۔عمران خان کی عوامی مقبولیت کے باعث حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔