محمدساجد: پاکستان فلم انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ میرا کی جانب سے اپنی نئی تصویر شیئر کی گئی جس نے مداحوں کو پریشان کردیا، سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کی طرح اداکارہ پر بھی تشدد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ میرا کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انڈسٹری کو لاتعداد اچھی فلمیں دیں ، حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا ’ میں نے لاتعداد فلموں میں کام کیا اور مجھے فلم بینوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور فلموں بینوں نے ہی مجھے میرا بنا دیا ۔
مجھے ذاتی طور پر اپنی دو فلمیں ’’سلاخیں ‘‘اور ’’کھلونا ‘‘بہت پسند ہیں جس میں اداکاری کے نقوش آج بھی فلم بینوں کے ذہن میں نقش ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ فلم انڈسٹری پر نظر دوڑا لیں اورسب اداکارائوں کا موازنہ کر لیں ، میں سمجھتی ہوں فلم انڈسٹری میں آج بھی مجھ سے بہتری کوئی اداکارہ موجود نہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اداکارہ کی وائرل ہونے والی تصویر نے سب کو پریشان کردیا ، تصویر کیپشن میں لکھا ’ چمک سے محبت، میری جلد کا معمول، قدرتی سکین، اور اس کے ساتھ 16 جولائی 2024 تاریخ لکھی ہوئی ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا’ جلد کے لئے نئی پروڈکٹس کی تلاش، میں کسی کے بارے نہیں سوچتی!
سوشل میڈیا صارفین بھی اُن کی نئی تصویر کے وائرل ہونے پر حیران ہیں ، ایک صارف نے لکھا ’ عائشہ جہانزیب کے میرا پر بھی تشدد ہوا‘۔ اور کچھ صارفین نے انہیں مشورہ دیا تصویر سوچ سمجھ کر لگایا کریں۔