پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 5 اہلکاروں سمیت 12 زخمی

پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 5 اہلکاروں سمیت 12 زخمی
کیپشن: پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 5 اہلکاروں سمیت 12 زخمی

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ پشین میں دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھما کے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی مذمت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد انسان کہلانے کے حقدار نہیں، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، یہ پاکستان کی بقا اور نئی نسلوں کو پر امن اور محفوظ پاکستان دینے کی جنگ ہے، قوم اور سکیورٹی فورسز اس جنگ میں شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس لائن   پشین میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دومعصوم  بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس  ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ دہشتگرد ملک کی سالمیت کے لیے  خطرہ ہیں،اس حساس وقت میں ہم سب کو مل کر  دہشتگردی کےناسور کا مقابلہ کرنا ہے،اللہ تعالیٰ دہشتگردی کے خاتمے میں ہماری مدد فرمائے،وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور  مرحومین کے لواحقین سے ہمدردی کااظہارکیا۔

Watch Live Public News