پاکستانی ستاروں کی عید الاضحیٰ پر قوم کومبارکباد،فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی اپیل

پاکستانی ستاروں کی عید الاضحیٰ پر قوم کومبارکباد،فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی اپیل
کیپشن: پاکستانی ستاروں کی عید الاضحیٰ پر مبارکباد،فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی اپیل

ویب ڈیسک: ہر سال کی طرح کی اس سال بھی پاکستانی ٹیلی وژن، تھیٹر اور فلم انڈسٹری کے معروف ستاروں نے عید الاضحیٰ کی خوشیاں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی۔

 تفصیلات کے مطابق اداکاروں نے سوشل میڈیا پر عید الاضحیٰ کی مناسبت سے اپنی تیاریوں، ملبوسات، قربانی کے جانور اور دیگر تصاویر، مسرت بھرے پیغامات کے ساتھ پوسٹ کیں۔

اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر عید کی مبار ک باد دیتے ہوئے اس خاص دن پر مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی۔

فلم اسٹار میرا نے انسٹاگرام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ سب کی مشکلیں آسان کرے۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے اداکار فیروز خان شادی کے بعد پہلی عید اپنی دوسری بیوی کے ساتھ منا رہے ہیں۔

 اداکارہ درفشاں سلیم نے برطانیہ سے عید مبارک کہا۔

اداکارہ جویریہ اور سعود نے بچوں کے ہمراہ عید الاضحیٰ امریکا میں منائی اور اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی۔ صنم جنگ نے بھی امریکی ریاست ہوسٹن سے عید کی مبارک باد دیں۔

اداکار فیصل قریشی، عدنان صدیقی، عمران عباس اور عفان وحید نے بھی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں۔ اداکاروں نے مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دی۔

اداکارہ ماورہ حسین نے بھی اپنے بکروں کے ساتھ مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

Watch Live Public News