ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار نعمان اعجاز کے برائیڈل فوٹو شوٹ میں نظر آنے والی جادوئی کیمسٹری نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز سال 2022 میں ڈراما ’مجھے یار ہوا تھا‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں اور یہی ڈراما دونوں کی دوستی کی وجہ بنا۔
اس آن اسکرین جوڑی کو ڈرامے کے اختتام کے بعد عام زندگی میں بھی متعدد مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا اور مداحوں کو یہ جوڑی آف اسکرین بھی بھا گئی۔
ویڈنگ فوٹوگرافی پیج ماہا وجاہت کی جانب سے چند روز قبل ایک فوٹو شوٹ کی تصویر جاری کی گئی جس میں دلہا اور دلہن کی شکل چھپائی ہوئی تھی اور سوشل میڈیا صارفین کو اندازہ لگانے کو کہا گیا کہ بتائیں کہ یہ کون ہیں۔
بعدازاں ماہا وجاہت نے پہلے چند ٹیزرز شیئر کرنے کے بعد راز پر سے پردہ ہٹاتے ہوئے متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنادیں جن میں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز سفید عروسی جوڑوں میں ملبوس ایک دوسرے کی آنکھوں میں گم نظر آئے۔
ہانیہ عامر کی حسین سفید پشواس پر سنہرے گوٹے اور ستاروں کا دلکش کام دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نیٹ کے دوپٹے پر کرن لگی ہوئی ہے جو ہانیہ عامر کے حسن میں اضافہ کرتی دکھ رہی ہے۔
کلاتھنگ برانڈ 'ماہا وجاہت' کے 'دیارِ عشق' نامی برائیڈل کلیکشن کیلئے کروائے گئے اس برائیڈل فوٹوشوٹ میں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان کہیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے تو کہیں دونوں پر پھولوں کی برسات ہوتی دکھی۔