(ویب ڈیسک ) دنیابھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈز سے متعلق ایک اہم تحقیق سامنے آئی ہے۔
انٹرنیٹ کے جدید دور میں سب سے اہم چیز پاسورڈ ہے لیکن لاکھوں لوگ پاسورڈ سیٹ کرتے ہوئے بہت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں زیر استعمال نجی اور کارپوریٹ اکاؤنٹس کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاسورڈ ’123456‘ ہے جسے اب تک 30 لاکھ سے زائد نجی جبکہ 12 لاکھ سے زائد کارپوریٹ اکاؤنٹس نے استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے’123456‘ انتہائی غیر محفوظ پاسورڈ ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی اکاؤنٹس کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے 5 پاسورڈز درج ذیل ہیں؛
123456
123456789
12345678
password
qwerty123
رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ اکاؤنٹس کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے 5 پاسورڈز یہ ہیں۔
123456
123456789
12345678
secret
password