دیویا اگرووال نے بگ باس او ٹی ٹی سیزن ون جیت لیا

دیویا اگرووال نے بگ باس او ٹی ٹی سیزن ون جیت لیا
ممبی ( ویب ڈیسک ) بھارتی ریالٹی شو بگ باس کے پہلے ڈیجٹل سیزن او ٹی ٹی کی فاتح دیویا اگروال قرار پائیں، ان کے ساتھ رنر اپ نشانت بھٹ رہے ، دیویا اس سے قبل ایس آف سپیس کے سیزن ون کی ونر بھی رہ چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں پہلی بار بگ باس او ٹی ٹی کا آغاز ہوا ہے جب بگ باس کے ریگولر سیزن کے ساتھ بھارتی ڈائریکٹر کرن جوہر کی میزبانی میں بگ باس او ٹی ٹی شروع کیا گیا جو روایتی طور پر ٹی وی پر ریلیز نہیں کیا گیا بلکہ اسے 24 گھنٹے لائیو ایپ اور دیگر ڈیجٹل پلیٹ فارمز پر دکھایا گیا۔ https://twitter.com/BiggBoss/status/1439302005105651715 بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی فاتح دیویا اگروال قرارپائی ہیں جس پر دنیا بھر میں بگ باس لوورز کی طرف سے حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ دیویا نے پورے سیزن کے دوران کوئی ایسی پرفارمنس نہیں دی تھی جس پر انہیں اس ٹرافی کا حقدار قرار دیا جاتا ہے۔ دیویا اس سے قبل کئی ریالٹی شوز میں پرفارم کر چکی ہیں، انہوں نے ایم ٹی وی سپلٹس ولا سیزن 10 کے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ ایک اور ریالٹی شو ایس آف سپیس سیزن ون کی فاتح بھی رہی، دیویا اگرووال کے ساتھ فائنل میں نشانت بھٹ پہنچے تھے۔

Watch Live Public News