پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی اب ان کو انہی کی زبان میں جواب ملے گا، پلوشہ خان

پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی اب ان کو انہی کی زبان میں جواب ملے گا، پلوشہ خان
کیپشن: Palwasha Khan
سورس: ویب ڈیسک

اسلام آباد:   پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد ایرانی صدر کا دورہ ملتوی کرانا ہے۔  مگر یہ غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے لبادے میں پیداوار والی جماعت صرف غنڈہ گردی کررہی ہے ۔ ہماری قیادت بارے بدزبانی کا بدلہ ان کی ہی زبان میں دیں گے ۔ یہ گروہ آرمی افسروں اور سیاسی قیادت بارے بدزبانی کرتا ہے ۔ سعودی عرب کی حکومت پر الزام لگانا پاکستان دشمنی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) گروہ ایرانی صدر کا دورہ ملتوی کرانا چاہتا تھا، فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کیلیئے ایرانی صدر کا خیرمقدم کریں ۔ عالمی مالیاتی اداروں کو بھی پیغام دے رہیں ہیں کہ یہاں سیاسی عدم استحکام ہے ۔اس جماعت نے ہر اہم وقت میں ہر حربہ استعمال کیا،ہم سیاسی ورکر ہیں ہمیں ہماری جماعت نے گالم گلوج نہیں سکھایا لیکن اگر ان کا یہ رویہ رہا تو ہم ہر جگہ ان کو ان کی زبان میں جواب دیں گے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ تمام انتشار کے دوران ہم نے تحمل کا اظہار کیا،2014 میں اس جماعت نے چین کے صدر کے دورے کے دوران اس جماعت نے ہلہ گلہ کیا تھا،ایرانی صدر کے دورے کے پیچھے صدر زرداری کا ہاتھ ہے ، پی ٹی آئی کو اسرائیل سے فنڈ نگ ہوتی ہے اس لیے ایرانی صدر کے دورے پر یہ لوگ دوبارہ انتشار کی سوچ رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فیصلہ کر چکی ہے کہ اس جماعت کے ہر نعرے کا جواب دیا جائے گا، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا کہ اس جماعت کو غنڈہ گردی کی جازت نہیں دیں گے، یہ جس زبان میں بات کریں گے انہی کی زبان میں انکا مقابلہ کریں گے اگر یہ اس روش کو جاری رکھتے ہیں کہ تو ان کا نقصان اس سے بھی زیادہ ہوگا۔