غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کیپشن: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

پبلک نیوز: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 22 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 542،981 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری  ہے۔

13 اپریل سے 22 اپریل تک 7041 افغان شہریوں میں 2967 مرد، 1834 خواتین اور  2240 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 213 گاڑیوں میں 267 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں  لائی گئی ہے۔

Watch Live Public News