ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بہاولنگر واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے حکومت اور آئی جی پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عثمان انور کرپٹ آدمی ہے، پنجاب پولیس فورس نہیں رہی، اسپیکر نے آئی جی سے متعلق ریمارکس کو حذف کروا دیا۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تین کروڑ سے زائد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، موجودہ حکومت فارم 47 کی بیسا کھیوں پر کھڑی ہے، یہاں غیرقانونی وزیرداخلہ موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ان کی مرضی کی طبی سہولتیں نہیں مل رہی ہیں۔ سابق خاتون اول کو جلد رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔بشریٰ بی بی کوشوکت خانم کے ڈاکٹرز دیے جائیں، ہمیں سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں ہے۔