پی آئی اے کی نجکاری کیلئے منظوری، ملازمین کو بھی ریٹائر کرنےپر غور

12:46 PM, 26 Mar, 2024

اسلام آباد: نجکاری کے معاملے پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا غیر معمولی اجلاس ہوا۔ پی آئی اے بورڈ نے دو کمپنیوں کے قیام کی منظوری دے دی، بورڈ نے   پی آئی اے کو پی آئی اے سی اور پی آئی اے ہولڈنگ میں  تقسیم کرنے کی منظوری دی ہے۔ 

دستاویز  کہ مطابق  پی آئی اے  کی نجکاری  کے لئے تنطیم نو کی منظوری دے دی ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ ایس ای سی پی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  

پی آئی اے ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔ جن ملازمین کی سروس 4 سال رہ گئی انہیں ریٹائر کرنے کی بھی تجویز دی گئی ، نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے بورڈ گزشتہ سال اکتوبر 2023 سے غیر فعال تھا، وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری چند دن قبل دی تھی۔

مزیدخبریں