ایران مجھے اپنا سپریم لیڈر بنانا چاہتا تھا لیکن میں نے انکار کر دیا، صدر ٹرمپ

ایران مجھے اپنا سپریم لیڈر بنانا چاہتا تھا لیکن میں نے انکار کر دیا، صدر ٹرمپ
کیپشن: ایران مجھے اپنا سپریم لیڈر بنانا چاہتا تھا لیکن میں نے انکار کر دیا، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیاپر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نےدعویٰ کیا ہے کہ ایران نے انہیں سپریم لیڈر بننے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان کسی سرکاری یا پالیسی سے متعلق موقف کے طور پر نہیں بلکہ محض غیر رسمی یا بلاغی انداز میں کیا گیا ہے۔ پھر بھی، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان نے آن لائن توجہ حاصل کر لی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور ایران ڈیل چاہتا ہے، لیکن بولنے سے ڈرتا ہے۔ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئےصدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت ڈیل کی بات کرے گی تو اپنے عوام کے ہاتھوں اس کے نتائج بھگتنے پڑیں گے، اور انہیں امریکی کارروائیوں کا بھی خوف ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہم مڈٹرم انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

Watch Live Public News