ویب ڈیسک: خیبرپختونخواہ کے سینئر بیوروکریٹ سابق سفیر اور سابق چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم سابق چیف سیکرٹری کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے شامی روڈ پشاور میں ادا کی جائیگی، رستم شاہ مہمند کا تعلق ڈھکی چارسدہ اور ضلع مہمند کی ذیلی شاخ موسیٰ خیل (قاسم کور) سے تھا۔ رستم شاہ مہمند افغانستان میں پاکستان کے سفیر بھی رہے۔
گورنر اظہار تعزیت
گورنر نےسابق چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رستم شاہ مہمند کی خدمات ملکی ترقی، خارجہ امور، اور انتظامی معاملات میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور خلوص نے انہیں ایک مثالی شخصیت بنایا۔