ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہزار اٹھائیس میں نائب صدر کا الیکشن لڑنے کا امکان مسترد کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکی آئین کے مطابق کوئی شخص تین بار صدر منتخب نہیں ہو سکتا۔ میں 2 بار صدر رہ چکا ہوں اب تیسری بار صدر نہیں بن سکتا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ میں نائب صدر نہیں بنوں گا، یہ درست نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختیار حاصل کرنے کیلئے میں یہ راستہ اختیار نہیں کروں گا کیونکہ یہ بہت چالاکی والا طریقہ ہوگا اور عوام کو پسند نہیں آئے گا۔