امریکی عوام میں ڈونلڈٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کا انکشاف

امریکی عوام میں ڈونلڈٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کا انکشاف
کیپشن: امریکی عوام میں ڈونلڈٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کا انکشاف

ویب ڈیسک: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر مقبولیت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر عوامی اعتماد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق اکثریت نے ٹرمپ کی کارکردگی کو مسترد کر دیا، جبکہ انسٹھ فیصد افراد نے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

مہنگائی کے معاملے پر بھی صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جہاں اکہتر فیصد عوام نے ان کی کارکردگی کو مسترد کیا، جبکہ معیشت کے شعبے میں چھیاسٹھ فیصد افراد نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔

اسی طرح خارجہ پالیسی کے حوالے سے باسٹھ فیصد عوام نے ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کی، جبکہ ایران سے متعلق پالیسی پر بھی عوام مطمئن نظر نہیں آئے اور چونسٹھ فیصد نے اس حوالے سے ان کی کارکردگی کو مسترد کر دیا۔

یہ سروے بیس سے تئیس مارچ دو ہزار چھبیس کے دوران کیا گیا۔

Watch Live Public News