اسماعیل ہانیہ کےقتل کا ضرور جواب دیا جائےگا،حماس کےسینیئر رہنما

اسماعیل ہانیہ کےقتل کا ضرور جواب دیا جائےگا،حماس کےسینیئر رہنما
کیپشن: اسماعیل ہانیہ کےقتل کا ضرور جواب دیا جائےگا،حماس کےسینیئر رہنما

ویب ڈیسک: فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ تنظیم کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق حماس رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کا قتل ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی سزا دی جائے گی، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر بیان جاری کردیا۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہانیہ کی شہادت پر فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،شہادت پر عرب عوام، امت مسلمہ اور دنیا بھر کے انصاف پسند عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،ہانیہ کے قتل سے اسرائیل کو اس کے مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔

حماس کے زیرِ انتظام الاقصیٰ ٹیلی ویژن چینل کے مطابق موسیٰ ابو مرزوق نے اس حملے کو ’بزدلانہ کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا بدلہ لیا جائے گا۔